ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلٰی مریم نواز کا گلبرگ سکیم بلاک تھری پائلٹ پراجیکٹ کادورہ 

وزیراعلٰی مریم نواز کا گلبرگ سکیم بلاک تھری پائلٹ پراجیکٹ کادورہ 
کیپشن: File photo
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد :وزیراعلی ٰ مریم نواز نےگلبرگ سکیم بلاک تھری پائلٹ پراجیکٹ کادورہ کیا،وزیراعلی ٰنےایل ڈی اےکیجانب سےگلبرگ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل پراجیکٹ کاجائزہ لیا۔

  تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ٰ مریم نواز نے گلبرگ بی تھری بلاک میں جاری پائلٹ پراجیکٹ کا معائنہ کیا،صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےبریفنگ دی اور کہا کہ مربوط ترقیاتی پراجیکٹ کے تحت لاگت اور مین ٹینس کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی،مربوط ترقیاتی پائلٹ پراجیکٹ کے تحت گلبرگ میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیفارم گرین بیلٹ فٹ پاتھ اور سائیکلنگ کیلئے واک وے بنائے جائیں گے،گراؤنڈ واٹر ری چارجنگ کیلئےگرین بیلٹ روڈ لیو ل سے نیچے ہوگی،بارش کے پانی کے نکاس کے لئے واٹر ڈرینج سسٹم بھی بنایا جائے گا،سٹریٹ میں سولر لائٹس اور یونیفارم سائن لگائے جائیں گے،الیکٹرسٹی کے علاوہ دیگر تمام کیبل انڈر گراؤنڈ کر دی جائیں گی،سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل سے صوبائی دارالحکومت کو نئی شکل ملے گی۔

ایل ڈی اے دوسرے مرحلے میں سبزہ زار مین بلیوارڈ کی سسٹین ایبل ری ماڈلنگ کریگا،جوہر ٹاؤن جی ون مارکیٹ کی تعمیر و بحالی بھی مربوط ترقیاتی کے تحت ہوگی،ٹھوکر نیاز بیگ انٹری پوائنٹ اور ٹولنٹن مارکیٹ کی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کی جائے گی،عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ اور عدم توجہ کا شکار علاقوں میں ڈویلپمنٹ کا عمل جاری ہے۔
بریفنگ دی گئی کہ  بی تھری بلاک کی سڑکوں پر اسفالٹ ڈال دیا گیا ہے، پانی کے نکاس کا بہتر نظام بنے گا ،بی تھری بلاک میں انٹرنیٹ و دیگر وائرز کو انڈر گراؤنڈ منتقل کیا جا رہا ہے،بی تھری بلاک میں سولر لائٹس نصب کی جائیں گی،علاقے کو خوبصورت اور کشادہ بنایا جائے گا۔ و زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے کہا کہ لاہور سمیت ہر شہر کی تعمیر و ترقی ہوگی۔