ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی 

سٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 406 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 416 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 واضح رہے گزشتہ روز انڈیکس میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس کے باعث دو حدیں بحال ہونے کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

 دوسری جانت ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا، 17 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 279روپے ہو گئی ہے۔