بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری

بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:آج رات کے موسم کی صورتحال کے بارے میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ،تاہم بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ جنوب مغربی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

منگل  کے روزموسم کی   صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

خیبرپختونخوا

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/برفباری ہو سکتی ہے۔ تاہم نارووال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ آباد اور گرجرانوالہ میں بعض مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم گوادر،جیوانی، پسنی، تربت، پنجگور، لسبیلہ اوراورماڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم کراچی اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔

کشمیر/گلگت بلتستان

محکمہ موسمیات کے مطابق    کشمیر  میں  موسم شدیدسرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔۔