پی ایس ایل 9: کمنٹری پینل اور میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پی ایس ایل 9: کمنٹری پینل اور میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آذر: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 9 کے لئے کمنٹری پینل اور میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے لئے کمنٹری پینل اور میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا، مائیکل کلارک پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کی کمنٹری ٹیم میں شامل ہوئے، مقامی کمنٹیٹرز میں عامر سہیل، رمیز راجہ، وقار یونس، بازید خان، ثنا میر، مرینہ اقبال اور عروج ممتاز شامل ہیں جبکہ غیر ملکی کمنٹیٹرز میں این بشپ، ڈینی موریسن، سائمن ڈول، پومی ایم بنگوا، مارک بوچر، ڈومینک کارک اور مائیک ہیزمین شامل ہیں۔

 ایرن ہالینڈ اور زینب عباس ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے دوران پریزنٹر ہوں گیں جبکہ طارق سعید اور علی یونس اردو کمنٹری کریں گے۔

 دوسری جانب ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے میچ آفیشلز میں روشن مہاناما مسلسل نویں پی ایس ایل میں میچ ریفری  کے فرائض سرانجام دیں گے، لیگ کے پہلے مرحلے میں  17 سے 27 فروری تک لاہور اور ملتان میں مجموعی طور پر 14 میچز کھیلے جائیں گے، کراچی اور راولپنڈی میں 28 فروری سے 12 مارچ تک 16 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ 14 سے 18 مارچ تک کراچی میں ہونے والے کوالیفائر، دو ایلیمینیٹر اور فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

 پی ایس ایل 9 کے امپائرنگ پینل میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے 4 امپائرز رچرڈ النگورتھ ، کرس گیفینی، احسن رضا اور مائیکل گف کے ساتھ علیم ڈار، طارق رشید، شوزیب رضا، راشد ریاض، فیصل آفریدی، روچیرا پالیاگوروگے، آصف یعقوب، الیکس وارف، عبدالمقیت، محمد آصف   ناصر حسین اور عمران جاوید شامل ہیں۔
غیر ملکی امپائرز میں سے النگورتھ  اس سے قبل لیگ کے 6 ایڈیشنز میں امپائر رہ چکے ہیں، انہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں 48 میچوں میں امپائرنگ کی ہے، طارق رشید ٹی وی امپائر ہوں گے جبکہ شوزیب رضا ریزرو امپائر کے فرائض انجام دیں گے اور میچ ریفری کے فرائض محمد جاوید سرانجام دیں گے۔