کراچی ایکسپریس سمیت تین ٹرینیں 120 دن میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

کراچی ایکسپریس سمیت تین ٹرینیں 120 دن میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے نے قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کو 120 دن میں اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ خیبر میل اور جعفر ایکسپریس کی بھی بہتر مینٹیننس کی جائے گی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بذریعہ ٹرین، ایران کو ہر ماہ 30 ہزار ٹن چاول بھیجنے کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے جبکہ ڈرائی پورٹس آمدن کو دو ارب روپے تک لے جانے کا ٹاسک ہے، جس میں بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ ہرک برج کی بحالی پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

زیر ریلوے کی طرف سے سبی اور تفتان ریلوے اسٹیشنوں کی اَپ گریڈیشن کے لیے پلان تیار کرنے جبکہ کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان فریٹ سفری دورانیہ میں کمی کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔