(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی خام تیل کی قیمت کا اثر پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتا ہے اور یہاں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، عالمی منڈی میں یکم فروری سے پٹرول ساڑھے 6 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔
ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گزشتہ اعلان کا فرق منتقل ہوا تو پٹرول کی قیمت 13 روپے اور ڈیزل کی قیمت 18 روپے فی لیٹر بڑھ سکتی ہے۔