ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق،طلبا شدید زخمی

مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق،طلبا شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)ٹریفک حادثات کی  سب سے بڑی وجہ  تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 4 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔

تفصیلات کے مطابق چونیاں میں خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں دو افراد جان کی بازی ہارگئے،بائی پاس پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل دیا،حادثہ میں موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے،ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا،ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد تلونڈی کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔

دوسری جانب فیروز پور روڈ پر کلمہ چوک کے قریب  4 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثےکے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،حادثہ ٹرالہ کی خرابی کے باعث پیش آیا جو کہ سڑک  کے کنارےپر کھڑا تھا،حادثے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، بعدازاں ٹریفک پولیس کی ہدایت پر گاڑیوں کو متبادل راستہ فراہم کیاگیا۔

ایک اور حادثہ رائیونڈ میں پیش آیا جہاں ٹرین نےسکول کے رکشے کو ٹکرماری، واقعہ میں طلباء سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوئے جن کوہسپتال منتقل کر دیا گیا،عینی شاہد ین کا کہناتھا کہ حادثہ ریلوے پھاٹک کےملازم کی غفلت کے باعث پیش آیا،پھاٹک کھلا رکھنے کی وجہ سے حادثہ ہوا، ٹرین لاہورسے رائیونڈ کی طرف آرہی تھی کہ حادثہ پیش آیا، رائیونڈریسکیو1122نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔

واضح رہے  لاہور کے علاقہ کاہنہ کاچھا میں بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی جو کہ  قصور کا رہائشی اورپولیس ٹریننگ سکول میں تعینات تھا،ٹریفک حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer