جمال الدین جمالی: سیشن کورٹ میں ایف آئی اے کی انکوائری کے خلاف صندل خٹک کی درخواست پر سماعت، عدالت نے بہان قلمںند کرانے کیلئے صندل خٹک کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں ایف آئی اے کی انکوائری کے خلاف ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے درخواست پر سماعت کی۔ صندل خٹک نے موقف اختیار کیا ہوا ہے ایف آئی اے نے حقائق کے برعکس انکوائری شروع کر رکھی ہے میں پاکستان کی شریف شہری ہوں، ایف آئی اے نوٹسز جاری کرکے ہراساں کررہا ہے۔ عدالت فوری ایف آئی اے کو انکوائری روکنے کا حکم دے۔
عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے صندل خٹک کو آئندہ تاریخ پر ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان قلمبند کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے کیس پر سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی ہے۔