(شاہین عتیق)صنفی تشدد کورٹ کے جج ندیم انصاری نے زیادتی کیس میں 19ماہ بے گناہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنے والے شخص اسلم عرف کالا کوبری کردیا، فیصلہ کے بعد اسلم عدالت کے باہر روتا رہا۔
صنفی تشدد برائے خواتین کورٹ کے جج ندیم انصاری نے انیس ماہ جیل میں بچی سے زیادتی کرنے کے جھوٹے کیس میں قید کاٹنےوالے 65سالہ اسلم عرف کالا کو بے گناہ قرار دے کربری کردیا, عدالت میں ملزم کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے 9سالہ رمیزہ سے ِ زیادتی کے الزام میں اسلم عرف کالا کو گرفتار کیا۔
عدالت میں چالان آنے پرعدالت کے جج کو ان کے وکیل وجاہت علی ایڈووکیٹ نے ملزم کی بے گناہی کے ثبوت پیش کیے اور عدالت کوبتایا کہ ملزم پر بچی کی والدہ نےجھوٹا الزام لگایا اور اسے جیل بھجوا دیا,عدالت نے وکلا کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو اںیس ماہ بعد بری کر دیا ,ملزم بری ہونے کے بعد عدالت کے باہر ہاتھ جوڑ کر روتا رہا۔