لاہور میں ’’سنگا پور ‘‘بنانے کا منصوبہ

لاہور میں ’’سنگا پور ‘‘بنانے کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:لاہور میں ’’ سنگا پور ‘‘بنانے کا منصوبہ۔ گلبرگ مین مارکیٹ گول چکر کو پاکستان کا پہلا پبلک ٹی وی لاؤنج بنانے کا فیصلہ ،چوک کی تزئین و آرائش سنگا پور کے چوک کی طرز پر ہوگی ۔

لاہور کا مین مارکیٹ چوک انتہائی رش والا علاقہ ہے،یہاں لاہور بھر سے لوگ کھانے پینے کیلئے آتے ہیں۔حکومت نے اسے پبلک پوائنٹ بنانے کیلئے سنگا پور طرز کا چوک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس چوک میں پاکستان کا پہلا پبلک ٹی وی لائونج بنایا جائے گا۔

دوسری جانب ایل ڈی اے  نے کنٹرولڈ ایریاز میں نئی شاہراہوں اور فروزن روڈز کی کمرشلائزیشن کا معاملہ کو سلجھانے کا فیصلہ کیا ہے،فیصلےکااختیارہائی لیول کمیٹی سےایل ڈی اے اتھارٹی کو دینےکےلئےقانون میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے،مسودہ منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کی قانون ساز سب کمیٹی کو ارسال کردیا گیا ۔


لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سےقانون میں ترمیم کا مسودہ منظوری کےلیےصوبائی کابینہ کی قانون سازسب کمیٹی کوارسال کردیا گیا ہے،ایل ڈی اے ترمیمی لینڈ یوز رولز دوہزارانیس میں مجوزہ ترمیم شامل کی گئی تھی،گورننگ باڈی سےابتدائی منظوری کےبعد معاملہ صوبائی کابینہ کمیٹی برائے قانون کو ارسال کیا گیا۔

قانون سازی کے بعد کمرشلائزیشن کےلیےکنٹرولڈ ایریاز میں کلاسیفکیشن ری کلاسفکیشن کا اختیار ایل ڈی اے اتھارٹی کے پاس ہوگا،ایل ڈی اے اتھارٹی کمرشلائزیشن کےلیےفریز کی گئی شاہراہوں کو بھی کھولنےکا اختیار رکھ سکےگی،اس وقت دوہزار گیارہ میں کمرشل کےلیےکی گئی فریز شاہراہوں پر پچاس فیصد غیر قانونی کمرشلائزیشن ہوچکی ہے۔

قانون سازی کےبعدغیرقانونی کمرشل املاک سےبھی بھاری کمرشل فیس وصول کی جاسکےگی،وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کا کہنا ہےکہ پوری کوشش ہےکاروبار کرنے کے لیے کمرشلائزیشن کو آسان بنائیں،،تاکہ قانونی طور پر شہریوں کا کاروبار محفوظ ہوسکےاور نئے راستے بھی کھلیں۔

یادرہے مسلم لیگ ن کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے،لاہور میٹروبس،لاہور اورنج لائن ٹرین منصوبہ بھی اسی ٰدور کے منصوبے ہیں۔شاہراہوں پرٹریفک کم کرنے کیلئے انڈرپاسز اور فلائی اوورز بھی بنائے گئے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer