ایف بی آر کے چھاپے، تاجروں کے صبر کا پیمانہ لبریز

ایف بی آر کے چھاپے، تاجروں کے صبر کا پیمانہ لبریز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد) مارکیٹوں، گوداموں اور صنعتی زونز میں ایف بی آر کے چھاپے، تاجروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔  شہر بھر کے مارکیٹوں کے سینکڑوں تاجران کل ہال روڈ پر ایف بی آر کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر اور صدر انجمن تاجران لاہور ملک امانت نے ایف بی آر کے چھاپوں کیخلاف احتجاج کی کال دیدی، ہال روڈ پر صدر انجمن تاجرملک امانت کی زیر صدارت اجلاس میں تاجروں نے ایف بی آر کیخلاف شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔ امین مظہر بٹ، عمران بشیر، بابر علی خان، ملک ثاقب سمیت دیگر تاجران اجلاس میں شریک ہوئے صدر انجمن تاجران ملک امانت نے کہا کہ ایف بی آر کے چھاپہ مار کاروایئوں نے کاروبار تباہ کرکے رکھ دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے چھاپوں کے باعث بزنس کمیونٹی حکومت سے شدید نالاں ہے کل شہر بھر کی مارکیٹوں کے تاجر رہنماؤں کی بڑی تعداد ہال روڈ ریگل چوک اکھٹی ہوگی اور ایف بی آر کیخلاف شدید احتجاج اور پریس کانفرنس کرے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer