’’اپوزیشن حکومت گرانے کی خواہشمند نہیں‘‘

’’اپوزیشن حکومت گرانے کی خواہشمند نہیں‘‘
کیپشن: City42 - Ayyaz Sadiq
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا  ہے کہ پہلی مرتبہ وزیراعظم آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے گئے ہیں، مالی اور گیس بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے حکمران عالمی رہنماؤں کو بھی ملکی معاملات میں گھسیٹ رہے ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سٹی 42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان ذہنی طور پر ابھی بھی اپوزیشن میں ہیں۔ انہیں بتانا پڑتا ہے کہ آپ وزیر اعظم ہیں، اپوزیشن حکومت کو گرانے کی خواہشمند نہیں۔

سردار ایاز صادق نے کہاکہ آئی ایم ایف کی سربراہ سے عمران خان کی ملاقات وزیر خزانہ پر عدم اعتماد کے مترادف ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی وزیر اعظم آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنے گیا۔

ایک سوال کے جواب میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ حکمران اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے کے لیےعالمی رہنماؤں کو بھی ملکی معاملات میں گھسیٹ رہے ہیں۔ گیس کی عدم فراہمی اور مہنگائی کا بے قابو ہونا ان کی نااہلی کو ثابت کرتا ہے۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومت چلانے کے لیےعمران خان کو اپوزیشن کے مائند سیٹ سے باہر نکلنا ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer