(سعدیہ خان) زندہ دلان لاہور پھر ٹھٹھرنے کیلئے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
لاہور میں بادلوں نے پھر ڈیرے ڈال لیے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے اور کم سے کم 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں فروری کے وسط میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث لاہور میں موسم خوشگوار ہو جائے گا جبکہ مارچ کے آغاز کیساتھ ہی موسم میں واضع تبدیلی رونما ہو گی اور درجہ حررات میں اضافہ ہو جائے گا۔