ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب لاہورکی کارروائی، کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث مفرور ملزم گرفتار

نیب لاہورکی کارروائی، کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث مفرور ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعودبٹ: نیب لاہورکی کارروائی، کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث مفرور ملزم یاسرشریف کوگرفتار کرلیا، ملزم یاسر نیب لاہورکو 2015 سے مطلوب تھا۔

 تفصیلات کے مطابق ملزم یاسر شریف پر کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونیکا الزام ہے۔ ملزم یاسر نیب لاہورکو 2015 سے مطلوب تھا۔ ملزم یاسر شریف کی شریک ملزمان سے ملی بھگت, عوام سے دھوکہ دہی کے زریعے6 کروڑ 70 لاکھ روپے لوٹے گئے۔ دیگر شریک ملزمان میں محمد شریف, رانا محسن اور یوسف منج شامل ہیں۔تینوں ملزمان نیب لاہور کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔

جبکہ ملزم یاسر کو عدالت کیجانب سے مفرور قرار دیا گیا۔ ملزمان کیجانب سے سٹیل ملز کیلئے 6 کروڑ 70 لاکھ مالیت کا خام مال خریدا گیا۔ متاثرین کو منافع دیا گیا نہ ہی انکی رقوم لوٹائی گئیں۔ نیب لاہور کیجانب سے ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں 2015 میں کرپشن ریفرنس داخل کیا گیا۔ ملزم یاسرکو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائیگا۔