ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لنڈابازارمیں بہترین شاپنگ کون کرتاہے، ایکسپرٹ کا حیران کن انکشاف

Nadia Hussain, Landa Bazar , Designer dress
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سیکنڈ ہینڈ لباس اور دیگر ایکسیسریز کے بازار "لنڈا بازار" میں  خود کو سوٹ کرنے والی گلیمرس اشیا سستے داموں خرید لینا بھی ایک آرٹ ہے، اور اب معلوم ہوا ہے کہ دراصل آرٹسٹ ہی اس آرٹ کی بھی ماہر ہوتی ہیں۔

سپر ماڈل تصور کی جانے والی آرٹسٹ نادیہ ھسین نے انکشاف کیا ہے کہ ماڈلز لنڈا بازار سے بہترین چیزیں ڈھونڈنے کی ماہر ہوتی  ہیں۔

 نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ماڈلز لنڈا بازار سے  باقاعدگی سے شاپنگ کرتے ہین اور دراصل تو وہی لنڈا بازار میں بہترین چیزیں ڈھونڈنے کے ماہر ہوتے ہیں۔

اداکارہ  اور ماڈل نادیہ حسین نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا ماڈلز اور سیلیبرٹیز لنڈا بازار سے بہترین چیزیں تلاش کرکے خریداری میں ماہر ہوتے ہیں؟

جواب نے انہوں  نے سادگی سے اعتراف کیا،  میں بھی لنڈا بازار سے سامان خریدتی ہوں۔

ماڈل ن کی حیثیت سے کامیاب ترین کیرئیر کی مالک نادیہ حسین نے بتایا،  میں دونوں طرح کے بازار جاتی ہوں، لنڈا بازار سے بھی اور عام اسٹورز سے بھی خریداری کرلیتی ہوں۔

اداکارہ   نادیہ حسین نے کہا کہ میں لنڈا بازار میں جانے کے لئے چہرہ بھی نہیں چھپاتی، وہاں جا کر ماسک نہیں پہنتی۔ کیونکہ مجھے لنڈا خریدنے مین کوئی پرابلم محسوس نہین ہوتا۔

نادیہ ھسین نے دلیری کے ساتھسب کچھ بتاتے ہوئے یہ بھی کہا،  ماڈلز کے بارے میں یہ بات درست ہے کہ وہ لنڈا بازار سے بہترین چیزیں ڈھونڈنے میں ماہر ہوتی ہیں اور ان کو  اکثر بہترین ڈیزائنر ڈریس مل جاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تھرفٹ مارکیٹ میں کئی پرستار میرے ساتھ سیلفیاں بھی لیتے ہیں۔