سٹی42: انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمت میں بھاری کمی کے بعد پاکستان میں امپورٹڈ خام تیل سستا ہو گیا لیکن وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت تقریباً برقرار رکھنے کا پلان بنا لیا۔ ڈیزل کی قیمت البتہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کے تناسب سے کافی کم کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد میں پیٹرولیم پروڈکٹس کی قیمتوں میں ردوبدل کی جو تجویز سامنے آئی ہے اس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں صرف 36 پیسے کی کمی کی جائے گی البتہ ڈیزل کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے تناسب سے کم کرنے کی تجویز ہے۔
ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لٹر کے لگ بھگ سستا کرنے کی تجویز پر کام کیا جا رہا ہے۔
پیچیدہ معاملہ
اس وقت حکومت پٹرول پمپ مالکان اور دیگر متعلقہ کمپنیوں کے منافع میں اضافہ کی تجویز پر کام کر رہی ہے۔ آج پٹرول پمپ مالکان نے دھمکی دے دی ہے کہ حکومت ان کے منافع میں جو اضافہ کر رہی ہے وہ ان کی ڈیمانڈ سے بہت کم ہے ، پٹرول پمپ مالکان ایک لٹر پٹرول پر تقریباً 20 روپے کا ہوش ربا منافع کمانا چاہتے ہیں۔ پٹرول پمپ مالکان نے اپنے منافع میں اضافے کے مطالبے کو لے کر دس دن کی مہلت دی ہے اور اس کے بعد پٹرول پمپوں کی ہڑتال کرنے کی دھمکی دی ہے۔
خدشہ ہے کہ حکومت پڑول پمپ مالکان اور متعلقہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع میں اضافہ کا سارا بوجھ شہریوں پر ڈالے گی۔ شہریوں کو یہ ظالمانہ منافع ادا کرنے پر مجبور کرنے کے لئے حکومت پٹرول کی قیمت میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت گرنے کے تناسب سے کمی نہیں کرے گی۔
16 دسمبر سے پٹرول، ڈیزل کی نئی ممکنہ قیمتیں
اگر وفاقی حکومت نے اپنے پلان میں کوئی تبدیلی نہ کی تو وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 263.45 روپے سے کم ہوکر 263.09 روپے فی لٹر ہو جائے ہوجائے گا۔
ایک لیٹر ڈیزل 279.65 روپے سے کم ہوکر 267.80 روپے کا ہوجائے گا۔
ایک لیٹر مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسےفی لٹر سستا کرنے کی تجویز ہے۔
ایک لیٹر لائٹ ڈیزل 10.01 روپے فی لٹر سستا کرنے کی تجویز پر کام کیا جا رہا ہے۔
وزارتَ خزانہ کی منظوری کےبعد پٹرولیم پروڈکتس کی نئی قیمتوں پر 16 دسمبر 2025 سے عمل درآمد شروع ہو ہوگا ۔
پٹرول کی مجوزہ قیمت؛ پٹرول پمپ نو پیسے چھوڑے گا یا اکانوے پیسے پی جائے گا؟؟؟
پٹرول پمپ مالکان ایک لٹر پٹرول کی قیمت میں 36 پیسے کی معمولی کمی خود پی جائیں گے اور ایک لٹر پٹرول خرید کر گزارہ کرنے والے غریب کنزیومر کو 263 روپے سے اوپر کے 9 پیسے چھوڑنے کی بجائے ان 9 پیسے کی خاطر اس کا پورا روپیہ ہی پی جائیں گے۔ پہلے بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔