وقاص عظیم :سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ تین سال میں ملکی برآمدات 30 ارب ڈالرز سے آگے نہیں بڑھ سکیں۔
ایک بیان میں گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ کرنسی ڈی ویلیوایشن سے ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہوا ۔
صنعتوں کے لیے بجلی کا نرخ 9 سینٹ فی یونٹ مقرر کیا جائے، ملکی معیشت کو گزشتہ تین سال سے وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ۔
حکومت نے تین سال میں ملک میں معاشی استحکام لانے کی کوشش کی ۔
سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کاکہنا ہےکہ،،اس دوران ملکی معاشی شرح نمو 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔