ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 برائلر مرغی  کےگوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

 برائلر مرغی  کےگوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس سے صارفین شدید پریشان ہیں۔

 2 روز کے دوران برائلر گوشت فی کلوگرام 29 روپے مہنگا ہو گیا، جبکہ آج معمولی 7 روپے کمی بھی صارفین کے لیے قابلِ قبول نہیں رہی  ہے۔

اس وقت برائلر گوشت کی قیمت 475 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے،  زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت300 روپے جبکہ پرچون قیمت 324 روپے کلو ہو گئی ہے۔صارفین نے برائلر گوشت کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب انڈے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک پیٹی انڈے میں 30 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد پیٹی کی قیمت 10,500 روپے تک پہنچ گئی۔ ایک درجن انڈے کی قیمت 354 روپے ہو گئی، جو پچھلے نرخ سے 1 روپے زیادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عوام پر شدید مالی دباؤ ڈال رہی ہیں اور حکومتی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ضروری اشیاء کی قیمتیں کنٹرول میں رکھی جا سکیں۔