ویب ڈیسک: پاکستانی’’ڈمپل گرل‘‘ہانیہ عامر نے سال 2025 کے لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا
دُنیابھرمیں ریاست کی جانب سے اداکاروں اورفنکاروں کے اعتراف فن کے لئے انہیں اعزازات سے نوازا جاتاہے جس سے ان فن کاروں کے فن کی پختگی پر گویا مُہر تصدیق ثبت ہوجاتی ہے،اسے بلاشبہ باعث عزت سمجھا جاتا ہے،پاکستان میں بھی سرکاری اورنجی سطح پر کئی اعزازات ہرسال دیئے جاتے ہیں جن میں ایک لکس سٹائل ایوارڈزبھی ہیں۔
کراچی میں منعقدہونےوالے لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 کی رنگارنگ تقریب میں شوبز کی نامور شخصیات نے شرکت کی اور تقریب کو یادگار بنایا، اس موقع پر عابدہ پروین نے اپنے عارفانہ کلام سے محفل کو رونق بخشی۔
ہانیہ عامر کو ڈرامہ’’ کبھی میں کبھی تم ‘‘میں شاندار اداکاری پر عوام کے ووٹس کی بنیاد پر سال کی بہترین اداکارہ قرار دیا گیا،ان کا شاندار اور جاذب نظر انداز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا۔
میڈیا انٹرویو کے دوران ہانیہ عامر نے کہا کہ میں تمام فنکاروں کے کام کے لیے بہت پرجوش ہوں اور امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں ایوارڈ شوز میں مزید کیٹگریز شامل کی جائیں تاکہ ہر فنکار کی محنت کو سراہا جا سکے۔