وقاص عظیم: ٹیکس وصولی کم ہونے پرپاکستان کا اضافی ٹیکس اقدامات کا منصوبہ،منی بجٹ کے خطرات پرپاکستان نے آئی ایم ایف کو اہم پلان پیش کردیا ۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان ٹیکس ہدف پوراکرنے کیلئے اضافی ٹیکس اقدامات اور اخراجات کم کرنے پر تیار ہوگیا، ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کیلئے اضافی ٹیکس اقدامات کا پلان بنایا گیا ہے۔
فرٹیلائزرزاور پیسٹی سائیڈز پرایکسائز ڈیوٹی 5فیصد بڑھانے کےاضافی ٹیکس اقدامات شامل، ہائی ویلیوشوگر آئٹمز پر ٹیکس متعارف کرنے کے اقدامات بھی شامل۔ کئی مخصوص اشیاپر18 فیصد سیلز ٹیکس لگانےکے اضافی اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔ پاکستان کامحصولات کم ہونےپر اخراجات میں کمی کا بھی پلان ہے، پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی 15 فیصد تک بڑھانےکا منصوبہ ہے۔
پاکستان کی معاشی سرگرمیوں اور ریونیو اہداف میں ممکنہ کمی کے پیش نظر منی بجٹ کے خدشات ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں، تاہم حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لیے اضافی اقدامات اور اخراجات میں کمی کے منصوبے تیار کر لیے گئے ہیں۔
آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے دسمبر 2025 تک ٹیکس وصولیوں میں ہونے والی ممکنہ کمی کے مقابلے کے لیے ایک جامع پلان پیش کیا ہے جس میں ٹیکس شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے اضافی ٹیکس اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔