ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحاق ڈار

پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحاق ڈار
کیپشن: Ishaq Dar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کی خواہش عمران نیازی کے ساتھ قبر میں جائے گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت جب ختم ہوئی تو مہنگائی 4.5فیصد پر تھی ۔ ن لیگ کے دور میں اسٹاک ایکس چینج ایشیا میں سب سے تیز گروتھ کررہی تھی۔ عمران نیازی نے اپنے دور میں ریکارڈ قرضے لیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ پاکستان کے ڈیفالٹ کی خواہش عمران نیازی کے ساتھ قبر میں جائے گی۔پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔ ڈیڑھ سال ان کو یہ فیصلہ کرنے میں لگ گیا کہ آئی ایم ایف کے پاس جائیں گے یا نہیں۔ یہ 25 ہزار ارب کا قرضہ 40 ہزار ارب پر لے آئے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے لیے حکومت لینے کا فیصلہ مشکل تھا۔ اتحادی حکومت نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔عمران نیازی نے پاکستانیوں کو بطور قوم کرپٹ ثابت کرنے کی کوشش کی۔ کہتے ہیں ہم کرپٹ نیشن ہیں اور پھر کہتے تھے سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے روپے کا بیڑہ غرق کردیا جس سے  قدر آدھی رہ گئی۔ اب پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر