شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے نئے گانے نےدھوم مچا دی

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم پٹھان کا پہلا گانا جاری کردیا گیا ہے۔

یش راج فلمز کے بینرر تلے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان اگلے برس ریلیز کی جارہی ہے۔فلم کا پہلا گانا انٹرنیٹ پر جاری کردیا گیا جس کے حوالے سے کئی دنوں سے ٹیزر جاری کیا گیا تھا۔ گانے میں دیپیکا پڈوکون کی بولڈ ڈریسنگ اور لکز، شاہ رخ خان کا مختلف لُک اور بالی ووڈ کنگ کے Abs پر بات کی جا رہی ہے۔

اس گانے میں دیپیکا اور شاہ رخ کی کیمسٹری پر بھی خوب چرچا ہورہا ہے۔بے شرم رنگ کو ہندی کے علاوہ بیک وقت تامل اور تیلگو زبان میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

فلم کے تینوں زبان میں گائے گئے گانے کو شلپا راؤ ، وشال اور شیکھر نے گایا ہے۔

فلم پٹھان میں دیپیکا ، شاہ رخ خان اور جان ابراہم مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس فلم کے ساتھ ہی شاہ رخ خان کی بڑے پردے پر 5 برس بعد واپسی ہوگی۔