پی ایس ایل میں 500 سے زائد کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل، کونسے بڑے نام شامل

پی ایس ایل میں 500 سے زائد کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل، کونسے بڑے نام شامل
کیپشن: PSL 8
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ 8 کے ڈرافٹ کے لیے 500 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرالی۔

انگلینڈ سے 130 سے زائد کھلاڑی مختلف کیٹیگری میں رجسٹرڈ ہیں اور آسٹریلیا سے 16  کھلاڑیوں نے پی ایس ایل ڈرافٹ میں نام دیے ہیں جب کہ سری لنکا کے 60 سے زائد، افغانستان سے 45  اور بنگلادیش سے 30 کھلاڑی فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز سے 40، جنوبی افریقا سے 25  اور  نیوزی لینڈ سے 6 کرکٹرز رجسٹریشن میں شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور میتھیو ویڈ پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں جب کہ ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، معین علی، ملان اور ٹیمال ملز بھی شامل ہیں، جنوبی افریقا کے ٹیمبا باوما گولڈ کیٹیگری میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔جمی نیشم ، شکیب الحسن، کولن انگرام، لنگی اینگڈی، تبریز شمسی، راجا پکسے، ہسارنگا اور ڈاسون شنا بھی ڈرافٹ کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب 15 دسمبر کو کراچی میں ہوگی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر