راؤ دلشاد: پی ڈی ایم کے جلسہ کی مناسبت سے شہر کے بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ جبکہ محکمہ صحت، ریکسیو ون ون ٹو ٹو اورفائر برگیڈ سمیت آلائیڈ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی، پروونشل انٹیلیجنس کمیٹی کی تجاویز پر ضلعی انتظامیہ نے آلائیڈ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا تیرہ دسمبر کے جلسہ تھریٹ الرٹ کے باعث پنجاب حکومت کا شہر کے بڑے ہسپتالوں ایمرجنسی نافذ کرنے جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے عارضی جلسہ گاہ کے قریب عارضی ہسپتال قائم کرنے کابھی فیصلہ کیاگیا۔
ضلعی انتظامیہ اور آلائیڈ محکموں کوہنگامی بنیادوں پر الرٹ رکھنے کا فیصلہ کرلیاگیاپروونشل انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں جلسہ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی صورتحال کے پیش نظر بیڈز خالی رکھنے کے احکامات جاری کردئیے گئے، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، محکمہ صحت، میٹروپولیٹن کارپوریشن، ضلعی انتظامیہ ،واسا ،پی ایچ اے اور دیگر آلائیڈ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم کے جلسہ میں سیریس تھریٹ الرٹ کے باعث دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر ایمر جنسی لگائی گئی میاں منشی ہسپتال ،میو ہسپتال ،سروسز ہسپتال اور لیڈی ویلنگٹن میں بیس بیس بیڈز مختص کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔