ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی جوڑ توڑ، وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو اہم ٹاسک دے دیا

سیاسی جوڑ توڑ، وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو اہم ٹاسک دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)سیاسی جوڑ توڑ، وزیراعظم نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو اہم ٹاسک دے دیا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو مسلم لیگ ن کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے استعفے روکنے  کا ٹاسک دے دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو لیگی اراکین اسمبلی کے استعفے دینے سے روکنے کا ٹاسک دیا ہے،گورنر پنجاب اپنے زیراثر اور قریبی لیگی اراکین کے ساتھ رابطے کریں گے اور انہیں استعفے دینے سے روکیں گے، گورنر پنجاب کو ٹاسک دیا گیا کہلیگی اراکین کو روکا جائے کہ وہ استعفے قائدین کو مت دیں، جس حد تک اپوزیشن اراکین کے استعفے روکے جاسکیں روکے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی اراکین کو پی ٹی آئی میں ساتھ ملانے کا ٹاسک بھی گورنر کے سپرد کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گورنر کو ہدایت کی ہے کہ لیگی اراکین اگر پی ٹی آئی میں آنا چاہیں تو انہیں ساتھ شامل کیا جائے، پی ٹی آئی میں آنے کے لئے انہیں انہی کے حلقوں سے ضمنی ا لیکشنکی صورت میں ٹکٹ بھی دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ  13دسمبرکے جلسے کے بعدپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) نے اگلی حکمت عملی کا اعلان کردیا، لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں چاروں صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں مظاہروں کا اعلان کیاگیا۔ پی ڈی ایم کے زیراہتمام 21 دسمبر کو کوئٹہ، 23 دسمبر کو مردان، 26 دسمبر کو بہاولپور میں مظاہرہ ہوگا، 28 دسمبر کو سرگودھا، 4 جنوری کراچی، 6 جنوری بنوں میں جلسہ ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم جلسے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کے باوجود بھی مسلم لیگ ن جلسہ کرنے کیلئےبھرپور تیاریاں کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں لاہور پولیس مسلم لیگی قیادت کی تین تین ماہ کی نظر بندی کے احکامات حاصل کرے گی جس کیلئے لاہور پولیس نے پیپر ورک مکمل کر لیا ہے۔ مسلم لیگی قیادت کیساتھ ساتھ متحرک کارکنوں کی نظر بندی کےبھی احکامات لیے جائیں گے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer