( در نایاب ) ایل ڈی اے کی چھ غیر قانونی رہائشی سکیموں کیخلاف کارروائی، چار دیواریاں، زیر تعمیر سڑکیں و دیگر انفراسٹرکچر مسمارکردیا گیا۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی ہدایت پر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیمز کے عملے نے ڈائریکٹر بشریٰ نصیر کی زیر نگرانی کینال روڈ اور جی ٹی روڈ پر واقع چھ غیر قانونی رہائشی سکیموں کیخلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔
آپریشن کے دوران عدن گارڈن، الامین ولاز، ایس ایف گارڈن، مہر گارڈن اور شالیمار انڈسٹریل کی زیر تعمیر سڑکیں، سیوریج سسٹم، چار دیواریاں، گرین بیلٹس اور دیگر انفراسٹرکچر مسمار کر دیا گیا۔