ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کا سولر صارفین کے بلوں میں ترمیم کا آغاز، ہزاروں کنکشنز دوبارہ نیٹ میٹرنگ پر منتقل

لیسکو کا سولر صارفین کے بلوں میں ترمیم کا آغاز، ہزاروں کنکشنز دوبارہ نیٹ میٹرنگ پر منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد سپرا: لیسکو نے سولر صارفین کے کنکشنز پر نیٹ میٹرنگ معاہدے کے برعکس جاری کیے گئے بجلی کے بلوں میں ترمیم کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمپنی نے نیٹ بلنگ میں منتقل کیے گئے ہزاروں صارفین کو دوبارہ نیٹ میٹرنگ پالیسی پر منتقل کر دیا ہے اور متعلقہ دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد ہزاروں صارفین کے بلوں کی تصحیح بھی کر دی ہے۔

لیسکو نے صارفین کے ساتھ بجلی کی پیداوار کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت معاہدے کیے تھے، تاہم بعد ازاں نیٹ میٹرنگ کے بجائے نیٹ بلنگ پالیسی کے تحت بلنگ شروع کر دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو میں 8 فروری تک جمع ہونے والی درخواستوں پر نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت کنٹریکٹس کیے گئے تھے، لیکن بلنگ کے لیے کنکشن کمیشن ہونے کی تاریخ کو بنیاد بنانے سے صارفین کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ترمیمی کارروائی کے بعد متاثرہ صارفین کو دوبارہ نیٹ میٹرنگ پالیسی کے مطابق بجلی کے بل جاری کیے جا رہے ہیں۔