ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریاؤں میں سیلابی صورتحال؛پی ڈی ایم اے نے خبردارکردیا

دریاؤں میں سیلابی صورتحال؛پی ڈی ایم اے نے خبردارکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(سٹی42)پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائوں میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے اپ ڈیٹس جاری کردیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے،دریائے چناب ،جہلم ،راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے،ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،کالا باغ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 88 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 80 ہزار کیوسک ہے،راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث نالہ لئی میں سیلابی صورتحال ہے،نالہ لئی میں گوالمنڈی اور کٹاریاں کے مقام پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے،نارووال میں نالہ بسنتر اور بئین شکر گڑھ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے،تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 66 فیصد بھر چکا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے شہریوں سے گزارش کی  ہے کہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں،دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں،بچوں کا خاص خیال رکھیں ،انہیں دریاؤں ندی نالوں میں ہرگز نہ نہانے دیں۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer