ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی؛ نقل مکانی کرنے والےخاندانوں کیلئے نقدامدادکاپیکیج

Khawarji terrorism, city42, KPK Government, displacement , Bajor Operation, Mamond
کیپشن: صوبائی حکومت نے ڈی سی باجوڑ کو نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی رجسٹریشن کی ہدایت کردی—فوٹو: فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  صوبائی حکومت نے ڈی سی باجوڑ کو نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی رجسٹریشن کی ہدایت کردی۔ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے   متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے فی خاندان کو 50،50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
خیبر پختونخوا کابینہ نے ضلع باجوڑ کے متاثرین کیلئے امدادی پیکج کی منظوری دیدی۔

صوبائی حکومت کے مطابق متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے فی خاندان کو 50،50 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ ٹارگٹڈ کارروائی مکمل ہونے کے بعد متاثرہ ہر خاندان کو  مزید 25، 25 ہزار  روپے دیے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا کی صوبائی  کابینہ نےآج  فیصلہ کیاکہ متاثرہ خاندان کو  رقم اے ڈی سی ریلیف کے ذریعے دی جائے گی۔ صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر  (ڈی سی) باجوڑ کو  نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی رجسٹریشن کی ہدایت کردی۔ 

 خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دہشتگردوں کےخلاف کارروائیوں کے دوران عام پر امن شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لئے مختلف علاقوں سے قانون پسند شہریوں کی عارضی  نقل مکانی جاری ہے۔ 

ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کیلئے مختلف سرکاری اسکولوں میں رہائش کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ ڈمہ ڈولہ، انعام خورو چینہ گئی اور چوہترہ سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کےلیے کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سعید اللہ جان نے بتایاکہ اب تک 20 ہزار سے زائد خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں جن میں زیادہ تر لوگ اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں مقیم ہیں۔