ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے سوزوکی نے بڑی آفر لگا دی

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے سوزوکی نے بڑی آفر لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی کی جانب سے شاندار پیشکش متعارف کرائی گئی ہے، کمپنی نے اپنے نئے ماڈل سوزوکی ایوری پر محدود مدت کے لیے 4 لاکھ 50 ہزار روپے کا کیش بونس یا ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

سوزوکی ایوری کمپنی کی جانب سے گزشتہ سال کے آخر میں طویل عرصے تک چلنے والے بولان کی جگہ متعارف کرایا گیا تھا۔

 کمپنی نے صارفین کو پیشکش دیتے ہوئے کہا کہ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اورصرف سوزوکی ایوری وی ایکس (VX) ویرینٹ پر لاگو ہوگی۔ سوزوکی ایوری وی ایکس کی اصل قیمت 29 لاکھ 12 ہزار 230 روپے ہے، اور آفر کے بعد اس پر خریدار کو 4 لاکھ 50 ہزار روپے کا بڑا فائدہ ملے گا۔

واضح رہے کہ سوزوکی ایوری میں 660 سی سی ڈوہیک 12-والو وی وی ٹی انجن دیا گیا ہے، جو بولان کے انجن سے زیادہ طاقتور ہے۔ یہ انجن 5,700 آر پی ایم پر 43 ہارس پاور اور 3,700 آر پی ایم پر 58 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے، جبکہ اس کے ساتھ 5-اسپیڈ مینول ٹرانسمیشن موجود ہے۔