ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی دارالحکومت میں کل چُھٹی، سپریم کورٹ معمول کے مطابق کھلی رہے گی

وفاقی دارالحکومت میں کل چُھٹی، سپریم کورٹ معمول کے مطابق کھلی رہے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی جیت کے موقع پر عوام کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے کل 13 اگست کو  عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے، تاہم سپریم کورٹ کل معمول کے مطابق کھلی رہے گی ۔ 

اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ مکمل طور پر فعال اور آپریشنل رہے گی، سپریم کورٹ بطور آئینی ادارہ اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی ۔ 

سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عدالتی اور انتظامی امور بلا تعطل انجام دیے جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ ملک بھر میں یومِ آزادی کی تقریبات جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی شہریوں کو قومی خوشی میں بھرپور شرکت کا موقع دینے کے لیے 13 اگست کو عام تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تعطیل کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور متعلقہ ادارے کل بند رہیں گے