ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈونیشیا کے مشرقی خطے پاپوا میں 6.3 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا کے مشرقی خطے پاپوا میں 6.3 شدت کا زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:انڈونیشیا کے مشرقی علاقے پاپوا میں  6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

 امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 24 منٹ پر آیا جس کا مرکز ابی پورا (Abepura) شہر سے تقریباً 193 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 6.5 بتائی گئی تھی تاہم بعد میں اسے کم کر کے 6.3 کر دیا گیا۔ پیسفک سونامی وارننگ سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم حکام نے زلزلے کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے علاقے میں مانیٹرنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے معروف زلزلہ خیز خطے "رِنگ آف فائر" پر واقع ہے جہاں ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکت کے باعث زلزلے اور آتش فشانی سرگرمیاں عام ہیں۔