کلیم اختر:وزیر اعظم نے وفاقی وزارتوں اور اداروں میں وقت کی پابندی نہ ہونے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کابینہ ڈویژن کو تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور منسلک محکموں کو مراسلہ جاری کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم نے دفتری اوقات کی خلاف ورزی کو سنجیدہ معاملہ قرار دیدیا,ایف بی آر ہیڈکوارٹر اور تمام فیلڈ فارمیشنز کو دفتری اوقات پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی،سرکلر تمام ممبران ایف بی آر، ڈائریکٹر جنرلز اور فیلڈ فارمیشنز کے سربراہان کو جاری کر دیا۔ْ
چیئرمین ایف بی آر اور سیکرٹری ریونیو ڈویژن کو بھی ہدایت کی کاپی ارسال کر دی گئی،تمام دفاتر کے نوٹس بورڈز پر ہدایت آویزاں کرنے کی تاکید بھی کی گئی،دفتری اوقات کی پابندی یقینی بنانے کیلئے ایڈمن ونگ کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی،ملازمین کی حاضری اور وقت کی پابندی پر روزانہ رپورٹنگ کی ہدایت جاری کر دی،مقررہ اوقات سے تاخیر یا غیر حاضری پر کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
دفتری نظم و ضبط قائم رکھنے کیلئے وزیر اعظم نے براہ راست نگرانی بھی شروع کر دی۔
ایف بی آر نے ہدایت کی کاپی تمام متعلقہ دفاتر اور فیلڈ فارمیشنز میں پہنچا دی،ایف بی آر کے تمام ملازمین کو مطلع شدہ اوقات کی پابندی یقینی بنانے کی تاکید کی گئی۔