ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس ایک ہفتے سے معطل، عوام شدید مشکلات کا شکار

بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس ایک ہفتے سے معطل، عوام شدید مشکلات کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب دیسک:   بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی معطلی کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خصوصاً طلبہ، فری لانسرز اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ دہشت گرد تنظیموں کے درمیان رابطے کا ذریعہ بن رہا تھا، جس کے پیش نظر سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس اگست کے پورے مہینے تک معطل رہے گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ کوہلو، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، لورالائی، زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ، نوشکی اور ہرنائی سمیت متعدد اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش کے باعث صوبے کے ہزاروں طلبہ آن لائن کلاسز اور تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے پا رہے جبکہ فری لانسنگ اور ای کامرس سے وابستہ افراد کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔