دورِ نایاب : پنجاب حکومت نے سیاحتی شہر مری میں قدرتی خوبصورتی کے تحفظ اور تزئین و آرائش کے لیے "مری پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی" قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ڈی جی پی ایچ اے پنجاب کو اہم ٹاسک سونپ دیا،پی ایچ اے کے قیام کی منظوری کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی جائے گی۔
ترجمان محکمہ ہاوسنگ کے مطابق پی ایچ اے کے قیام سے مقامی سطح پر گرین ایریاز کو بڑھایا جائے گا، مقامی جنگلات کے فروغ کیلئے بڑے پیمانے پر شجرکاری مہمات چلائی جائیں گی، شہریوں ،رسیاحوں کیلئےنمائشوں اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا،اشتہارات، سائن بورڈز ،گرین ایریاز کے ذریعے ریونیو جنریشن ماڈل تشکیل دیا جائے گا۔
مری پی ایچ اے کیلئے افسران اور عملہ کی تعیناتی کی جائے گی، منصوبے سے مری کی مقامی آبادی اور سیاح مستفید ہو سکیں گے،وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کو بڑھایا جائیگا ، پی ایچ اے ایجنسیوں کا جال بہت جلد صوبہ بھر میں پھیلانےجا رہے ہیں۔