احمد منصور:سکیورٹی فورسزکی ژوب میں کامیاب کارروائی،4روزہ آپریشن میں جاں بحق خوارج کی تعداد پچاس ہوگئی،7 سے 9 اگست تک ژوب میں کارروائی میں 47 خوارج ہلاک ،آپریشن کے دوران مزید 3 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب پاک افغان بارڈر پر کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران مزید 3 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے، مارے گئے خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔
7 تا 11 اگست 2025 کے دوران ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازہ میں کارروائیوں میں 50 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق،سکیورٹی فورسز کی 7 تا 9 اگست 2025 ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائیاں،ان کارروائیوں میں 47 خوارج واصل جہنم کیے گئے، سکیورٹی فورسز نے پاکستان کے امن و استحکام کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔