فحش ڈانس اور اشارے کرنے پر معروف ڈانسر اور اداکارہ پر پابندی عائد

 فحش ڈانس اور اشارے کرنے پر معروف ڈانسر اور اداکارہ پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زین مدنی : الحمرا لاہور میں فحش ڈانس پر وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈرامے کے پرڈیوسر اور ڈانسر پر پابندی کے احکامات جاری کردیے۔ 

ڈانسر شمع رانا پر ڈرامہ "چاند کی چاندنی" کے دوران فحش ڈانس اور اشارے کرنے پر پابندی لگا دی گئی، اس کے علاوہ اداکارہ کہکشاں عرف پائل چوہدری پر ڈرامہ "نوکر ووہٹی دا" میں بیہودہ اشارے کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی۔ 

عامر میر کا کہنا ہے کہ دوبارہ ایسی حرکت ہوئی تو ڈرامے پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی، الحمرا جیسے ثقافتی مرکز میں فحش ڈانس ہونا شرمناک حرکت ہے، الحمرا کے نکمے سربراہ کے خلاف بھی سخت ترین کاروائی کی جائے گی، الحمرا انتظامیہ یقینی بنائے کہ دوبارہ ایسی بیہودہ حرکات نہ ہوں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرتی اور اخلاقی اقدار پامال کرنے کی  اجازت نہیں دی جاسکتی۔ مالی مفادات کے لئے فن اور فنکاروں کے امیج کو تباہ کیا جا رہا ہے، فحش ڈانس کرنے اور کروانے والوں کے خلاف پرچے کاٹے جائیں، انتظامیہ اور پولیس حکام کو بھی سخت کاروائی کی ہدایت کر دی ہے۔