ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کمی سے 1914 ڈالر فی اونس تک گرگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 600 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 21 ہزار 800 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 514 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 90 ہزار 158 روپے کا ہوگیا ۔
ایک تولہ چاندی 2750 روپے پر ہی برقرارہے۔