چالاک پُھپھو، حمیمہ ملک کی اداکار فیروز خان کے بیٹے کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

چالاک پُھپھو، حمیمہ ملک کی اداکار فیروز خان کے بیٹے کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنے بھتیجے، اداکار فیروز خان کے بیٹے کے ساتھ دلچسپ ویڈیو شیئر کردی۔

 حمیمہ ملک کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بھائی فیروز خان کے بیٹے سلطان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کر رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

حمیمہ ملک اپنے بھتیجے کے ساتھ کھیل رہی ہیں اور اُنہیں نت نئے الفاظ سکھا رہی ہیں۔ حمیمہ ملک کا اپنی ویڈیو میں بھتیجے کو سکھاتے ہوئے کہنا ہے کہ بولو، پھپھو، چلاکو، باتونی، پٹاخو پھپھو جبکہ اُن کا بھتیجا سلطان بھی یہی الفاظ اُن کے پیچھے پیچھے دہرا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ حمیمہ کے بھائی فیروز خان کی گزشتہ سال اہلیہ، سیدہ علیزہ سلطان سے طلاق ہو گئی تھی، وہ آج کل اپنے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس لڑ رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer