( سٹی42)شہریوں کی بے احتیاطی سے کورونا کا پلٹ کر وار، شہر میں 219 نئے کیس رپورٹ، کورونا پازیٹو کیسز کی شرح 11.9فیصدریکارڈ ہوئی ہے ۔
لاہور میں ڈینگی مچھر کے وار بھی جاری ہیں،24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی کے دس مریض رپورٹ ہوئےجس کے بعد رواں سیزن ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک 188 تک جا پہنچی ہے، مہلک وائرس ایک قیمتی جان نگل گیا۔
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے دس مریض رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں چار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد رواں سال ڈینگی میں مبتلا افراد کی تعداد ایک سو اٹھاسی تک جا پہنچی ہےجس میں 47 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،زیر علاج پچیس مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔دوسری جانب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی مختلف ٹیموں نے اسی ہزار تین سو اکہتر ان ڈور مقامات کو چیک کیا ۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 1408 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا ۔