ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی؟

Petroleum product prices
کیپشن: Petroleum product prices
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان، اوگرا نے نئی سمری پر کام شروع کردیا۔ 

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نئی سمری پر کام شروع کردیا، پیٹرول کی قیمت میں 12 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کا امکان ہے اور   پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس کی شرح کو کم کرکے بھی عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کے تعین کیلئے سمری تیرہ اگست کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جس پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد  پندرہ اگست کو نئی قیمتوں کا اعلان ہوگا۔