نجی تعلیمی ادارے15اگست کی بجائے کب کھلیں گے

نجی تعلیمی ادارے15اگست کی بجائے کب کھلیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کورونا وائرس کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیساں تبدیل کی گئیں جس کے تحت تمام سرکاری وپرائیویٹ سکول15 ستمبر کو کھلیں جائیں گے مگر نجی اداروں نے 15 اگست کو کھولنے کا عندیہ دیا تھا جس پر ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ سکولز کا موقف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کوورنا کی وجہ سے بند تعلیمی اداروں کو کھولنے کے بارے حکومت نے پہلے آگاہ کردیا، حکومتی اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری وپرائیوٹ سکول 15 ستمبر سےکھولیں جائیں گے مگر نجی اداروں نے حکومتی بیانیے کو مسترد کرتے 15 اگست سے سکول کھولنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ سکولز منصوب صدیقی کا بیان بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ   15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے نہیں کھولنے دیے جائیں گے۔ان کا کہناتھا کہ حکومتی احکامات کے بعد تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔

  ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ سکولز منصوب صدیقی نے والدین سے گزارش کی کہ وہ بچوں کو15 اگست سے سکول نہ بھیجیں، بصورت دیگرقانونی کارروائی کی جائے گی اور ان سکولوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پرائیویٹ انڈیپنڈنٹ سکول ایسوسی ایشن لاہور نے حکومت تمام پرائیویٹ سکول 15 اگست کو کھولنے کا مطالبہ کردیا۔لاہور کے علاقہ نشتر میں پرائیویٹ انڈیپنڈنٹ سکول ایسوسی ایشن لاہور کا اہم اجلاس ہوا تھا۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت تمام پرائیویٹ سکول 15 اگست کو کھولنے کی اجازت دے ۔

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا کہنا تھاکہ بچوں کو واپس تعلیمی ٹریک پر لانے میں بھی ایک ماہ لگے گا۔کرونا کے باعث سکول مالکان کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ۔ہم تمام ایس او پیز پر عمل کر کے سکول کھولیں گے، بچوں کو حکومتی ہدایات کے مطابق کلاسز میں بٹھائیں گے ۔تھیٹر گانے باجے سب کچھ کھول دیا گیا ہے۔

تعلیمی ادارے بھی کھولنے کی اجازت دی جائے۔ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی کا انحصار تعلیم پر ہوتا ہے، تعلیمی ادارے کھول کر ملک و قوم کی ترقی کی راہ ہموار کی جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer