میٹرو بس سروس 4ماہ کی بندش کے بعد ٹریک پر آگئی

میٹرو بس سروس 4ماہ کی بندش کے بعد ٹریک پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہوریوں  کے لئے بڑی خوشخبری، گجو متہ سے شاہدرہ سستے سفر کی سواری میٹرو بس سروس آج سے بحال، میٹروبس کورونا لاک ڈاؤن کے سبب 4 ماہ کی بندش کے بعد بحال کی گئی،  ایس او پیز کے تحت بس میں کھڑے ہو کر سفر پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق میٹرو بس سروس چار ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ ٹریک پر آگئی، میٹرو بس بحال ہونے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا، کورونا وائرس میں کمی آنے کے بعد چار ماہ کی بندش کے بعد میٹروبس  سروس کو بحال کر دیا گیا ہے، میٹروبس  سروس چلتے ہی مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔

 

کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آنے کے بعد شہر میں تمام کاروبار زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں، میٹروبس سروس گجومتہ سے شاہدرہ تک مکمل بحال کردی گئی ہے، میٹروبس سروس میں کھڑے ہو کر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب راولپنڈی راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لئے بھی میٹرو بس سروس بحال کردی گئی ہے، انتطامیہ نے ایس او پیز بھی جاری کر دئیے ہیں. انتطامیہ  کے جاری کردہ ایس او پیزجاری  کے مطابق میٹرو بس سروس میں کھڑے ہو کر سفر کرنے پر پابندی ہوگی، مسافر سیٹ پر بیٹھ کر سفر کرسکے گے، مسافروں کے لیے دوران سفر ماسک پہنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ میٹرو بس سروس کورونا وائرس کے باعث 23 مارچ کو بند کردی گئی تھی۔

Shazia Bashir

Content Writer