علی امین گنڈاپور کو اپنا غیر ذمے دارانہ بیان واپس لینا چاہیے،سعد رفیق

علی امین گنڈاپور کو اپنا غیر ذمے دارانہ بیان واپس لینا چاہیے،سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق  کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو  اپنا یہ غیر ذمے دارانہ بیان واپس لینا چاہیے۔

 اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے  خیبر پختونخوا سے اسلام آباد پر چڑھائی کی صورت میں گورنر راج کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ  فی الوقت حکومتی جماعتوں میں گورنر راج کی کوئی سوچ نہیں ہے لیکن اسلام آباد پر چڑھائی ہوئی تو پھر حالات خراب ہی ہوں گے۔ 

 دوسری جانب پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اسلام آباد آئیں گے اپنی مرضی سے، مگر پھر ان کی واپسی وفاقی حکومت کی مرضی سے ہو گی۔ 

 انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر چڑھائی کا بیان انتہائی غیر ذمے دارانہ ہے ، ماضی میں وہ ایک شہد کی بوتل پر ہائی وے پر دوڑ رہے تھے، لگتا ہے اس بار موٹر وے پر دوڑیں گے۔