ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟

پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟
کیپشن: City42 - Eid ul Adha
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ایوان اوقاف میں ہوگا، چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ 22 اگست کو ہوگی۔

خبر پڑھیں۔۔پولیس میں جعلی کاغذات پر سٹینو گرافرز کی بھرتیاں، نیب حرکت میں آگیا
 تفصیلات کے مطابق ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی سربراہی میں ایوان اوقاف میں ہوگا جس میں کمیٹی کے ممبران سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، زونل رویت ہلال کمیٹی شہر سمیت پنجاب بھر میں چاند نظر آنے کی شہادت لیکر مرکزی کمیٹی کو بھجوائے گی، جس کے بعد حتمی اعلان مرکزی کمیٹی کرے گی۔ آج چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ 22 اگست ہو گی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔موبائل فون صارفین ہوجائیں ہوشیار خبردار، کہیں ایسا نہ ہوکہ۔۔
 

Sughra Afzal

Content Writer