موبائل فون صارفین ہوجائیں ہوشیار خبردار، کہیں ایسا نہ ہوکہ۔۔

موبائل فون صارفین ہوجائیں ہوشیار خبردار، کہیں ایسا نہ ہوکہ۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) مرد حضرات ہوجائیں ہوشیار خبردار، اب موبائل فونز  کے غلط استعمال پر جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی ہے۔

خبر پڑھیں۔۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس کب ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
 موبائل فون کا غلط استعمال آپ کو جیل لے کر جاسکتا ہے، ایسا ہی کچھ 14 سالہ لڑکے انعام الرحمان کے ساتھ ہوا جس نے اپنے موبائل فون کا غلط استعمال کرکے کچھ تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کیں، جس سےاُسے جیل ہوگئی، قابل اعتراض تصاویر بنانے والے ملزم انعام الرحمان کو آج ہتھکڑی لگا کر سیشن عدالت پیش کیا گیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔لاہور میں گھنٹوں بجلی لوڈشیڈنگ کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

ملزم انعام الرحمان کا کہنا ہے کہ اس کے دوست نے قابل اعتراض تصاویر اپ لوڈ کیں ہیں جس کا اسے کچھ علم نہیں، 5 ماہ سے جیل میں ہوں، میری زندگی خراب ہوگئی ہے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔معروف اسٹیج اداکار اکرم اداس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

سیشن عدالت کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے استعمال میں اضافے سے نئے جرائم نے جنم لے لیا، نوجوان موبائل فون پر چھوٹی سی غلطی کرتے ہیں جب انکو ہوش آتا ہے تو انہیں ہتھکڑی  لگی ہوتی ہے اور وہ عدالتوں میں اںصاف کیلئے استدعا کررہے ہوتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer