ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران اورامریکہ کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہیے،میاں صداقت مجید

ایران اورامریکہ کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہیے،میاں صداقت مجید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاھب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہیے۔پہلی نشست کامیاب نہیں ہوئی اس کا یہ مطلب نہیں کہ امن نہیں ہو سکتا ۔

تفصیلا ت کے مطابق سینئر وائس چیئرمین میاں صداقت مجید نے کہا ہے کہ دونوں فریقین کو چاہیے کہ آنے والے دنوں میں دوبارہ بیٹھک کریں اور جو معاملات حل طلب ہیں انہیں حل کیا جائے۔ان  کا مزید کہنا تھا کہ عالمی امن کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی قائم رہے اگر ایسا نا ہوا تو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ موجود رہے گا۔

سینئر وائس چیئرمین نے کہا کہ امن کمیٹی پاکستان کے اقدامات کو سراہتی ہے اور دیگر بااثر ممالک سے بھی توقع رکھتی ہے کہ وہ ایران اور امریکہ کی جنگ رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔