ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم کشمیر ، گلگت بلتستان اور جنوب مغربی بلوچستان مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
پیر کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے تاہم مری اورگلیات میں موسم خشک جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ شمالی/ مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ اس دوران جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنےکا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔