ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 11 : حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

پی ایس ایل 11 : حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 21 ویں میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی . 

پاکستان سپر لیگ سیزن 11کے 21ویں میچ میں حیدرآباد کنگز مین اور اسلام آباد یونائیٹڈ  آمنے سامنے تھیں۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 153 رنز بنائے، ڈیون کانوے نے 45 اور مارک چپمین 42 رنز کی نمایاں باری کھیلی۔ اس کے علاوہ سمیر منہاس 22، محمد فائق 18، حیدر علی 6، فہیم اشرف 5، عماد وسیم 2، مہران ممتاز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

حیدرآباد کے آصف محمود نے آخری اوور میں 4 وکٹیں لیں جبکہ محمد علی نے 2 اور میکسویل نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔ 

حیدرآباد نے ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کپتان لابوشان نے 61 رنز شاندار اننگ کھیلی، صائم ایوب نے 35 اور معاذ صداقت نے 30 رنز بنائے ۔ اس کے علاوہ گلین میکس ویل 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

فہیم اشرف اور کرس گرین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔