ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد افراد گرفتار

لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے چوہنگ اور برکی روڈ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دکانوں اور ایمبرائیڈری یونٹس میں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی، جبکہ ایسے 7 افراد کو گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کر رہے تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایس ڈی او تہذیب الحسنین عباسی کی زیر نگرانی ہڈیارہ گاؤں میں بھی کارروائی کی گئی، جہاں 13 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ اس آپریشن کی نگرانی ایس ای سدرن سرکل محمد حسین اور ایکسین عزیز بھٹی ٹاؤن اشفاق احمد نے کی۔

مزید برآں برکی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کے ہمراہ بھی کارروائیاں کی گئیں۔ موقع پر ہی بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دیے گئے۔

ایس ڈی او کے مطابق نادہندگان سے موقع پر ہی 7 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم بھی وصول کر لی گئی ہے، جبکہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔